اب وہ راتیں اور وہ باتیں کہاں
اب وہ راتیں اور وہ باتیں کہاں
چوری چوری وہ ملاقاتیں کہاں
آتی جاتی ہر برس ہیں آج بھی
وہ مگر پہلی سی برساتیں کہاں
ہر نظر پر ہارنا دل سو دفعہ
ایسی پیاری اب وہ ہیں ماتیں کہاں
کوئی اونچا یا کہ نیچا ہے نہیں
ہیں بنائی رب نے یہ ذاتیں کہاں
ایک دن پوچھو گے تم اس شہر میں
کھو گئیں ناصرؔ خراباتیں کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.