اب یہ گلزار ہیں سب میرے لیے خار میاں
اب یہ گلزار ہیں سب میرے لیے خار میاں
میں نے جلتے ہوئے سورج کو کیا پار میاں
آپ سمجھے ہی نہیں اصل میں تخلیق کا راز
وقت کا پہلا صحیفہ ہے صرف پیار میاں
آج بھی پورے تقدس سے منور ہے سماں
علم کی پہلی تلاوت ہے وہی غار میاں
یہ جوانی یہ بڑھاپا ہوا کچھ یاد نہیں
ہم کہ ایسے ہوئے حالات سے دو چار میاں
سر کٹاتے ہی بلندی کی طرف اٹھتے ہیں
کربلا والوں کے شجرے میں کہاں ہار میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.