ابد ہونے کا تجربہ کیا ہے
ابد ہونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے سونے کا تجربہ کیا ہے
تم انہیں بارشیں سمجھتے ہو
ہم نے رونے کا تجربہ کیا ہے
یہ پرندہ نہ ڈوبتا اس نے
پر بھگونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے ناخن بڑھائے اور ہم نے
زخم ہونے کا تجربہ کیا ہے
ایک پتھر اٹھا کے چادر میں
سنگ ڈھونے کا تجربہ کیا ہے
ہم سے کھیلا گیا ہے سچ مچ میں
یا کھلونے کا تجربہ کیا ہے
اس کی آنکھوں میں ہم نہیں ڈوبے
یوں ہی کھونے کا تجربہ کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.