ابد کا راستہ معلوم ہو جائے گا مجھ میں
ابد کا راستہ معلوم ہو جائے گا مجھ میں
کوئی دن آسماں معدوم ہو جائے گا مجھ میں
ستارے سلسلہ در سلسلہ روشن رہیں گے
مگر اک آئنہ مغموم ہو جائے گا مجھ میں
کوئی پوچھے گا مجھ سے رات کی ساری کہانی
کوئی آواز سے محروم ہو جائے گا مجھ میں
طلسم خواب بھی کھل جائے گا اس روز احمدؔ
عیاں ہر بات کا مفہوم ہو جائے گا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.