ابد سے تا بہ ازل عکس نا تمام ہیں ہم
ابد سے تا بہ ازل عکس نا تمام ہیں ہم
جہاں کے آئنہ خانے سے انتقام ہیں ہم
اگر یہ نام نہ ہوتا تو اور بھی ہوتے
ہے ایک نام ہمارا تو صرف نام ہیں ہم
ہمارے چہرے کی زردی نہ دیکھ آئنہ دیکھ
تجھے خبر ہو ترا روئے لالہ فام ہیں ہم
نمی ملی تو کھلا جل رہے ہیں ہونٹھ اپنے
بجھی جو پیاس تو سمجھے کہ تشنہ کام ہیں ہم
کسی کو جس کی کوئی ابتدا نہ مل پائے
اسی فسانۂ ہستی کا اختتام ہیں ہم
ہم اپنی موت سے آگے نکل چکے کب کے
براق عمر سوا تجھ سے برق گام ہیں ہم
بچھڑنے والے بچھڑتے چلے گئے ہم سے
کسی نے یہ بھی نہ سوچا امیر امامؔ ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.