ابھی چمن ہے قفس تو ابھی قفس ہے چمن (ردیف .. ا)
ابھی چمن ہے قفس تو ابھی قفس ہے چمن
نظارۂ چمن روزگار کرتا جا
چلا ہے بادیۂ جستجو کو طے کرنے
شکون گریۂ بے اختیار کرتا جا
نقاب عارض رنگیں ہٹا کے اے دلبر
جہاں کے بن کو ہمیشہ بہار کرتا جا
غش آ گیا ہے تماشائیوں کو جلوے سے
صدا سنا کے انہیں ہوشیار کرتا جا
تجلیوں کے لئے کوئی وقت خاص نہیں
کیا ہے اور یوہیں انتظار کرتا جا
شکنجہ نزع کا جس دم ہٹا صدا آئی
کہ جسم زار کو نذر فشار کرتا جا
یوہیں بلا سے قیامت کا دن گزر جائے
گناہ اپنے بتاؤں شمار کرتا جا
سمجھنے پائے کبھی آسماں نہ اے بیخودؔ
یہ جتنا جبر کرے انکسار کرتا جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.