ابھی اک آس ہے ساقی کہ دور جام آتا ہے
ابھی اک آس ہے ساقی کہ دور جام آتا ہے
الٹ دیں میکدہ رندوں کو یہ بھی کام آتا ہے
کچھ اس ترکیب سے اب آشیاں آباد ہوتے ہیں
کہ بربادی کا خود اپنے ہی سر الزام آتا ہے
یہ کیا بد نظمیاں ہیں تیرے میخانے میں اے ساقی
کسی کے نام کا ساغر کسی کے نام آتا ہے
مرے اشکوں سے نسبت کیا تبسم کو ترے لیکن
شگفت گل کا کچھ شبنم پہ بھی الزام آتا ہے
کہاں کی یاد کس کا ذکر ان کی بزم رنگیں میں
ہمارا نام بھی اب تو برائے نام آتا ہے
خدا شاہد کہ دل سے تو خدا کا نام لیتا ہوں
مگر لب پر جب آتا ہے تمہارا نام آتا ہے
ادب سے عرش اعظم بھی جھکا دیتا ہے سر اپنا
حریم قدس میں انسان کا جب نام آتا ہے
شفاؔ یہ انقلاب اک امتحاں ہے اہل الفت کا
ہمیں یہ دیکھنا ہے کون کس کے کام آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.