ابھی کمی ہے بہت تجھ میں دیکھ ایسا کر
ابھی کمی ہے بہت تجھ میں دیکھ ایسا کر
کسی بزرگ کے سائے میں روز بیٹھا کر
شعاع مہر بصارت کو چھین لیتی ہے
نظر اٹھا کے نہ سورج کی سمت دیکھا کر
مجھے یقیں ہے کہ جا کر بھی لوٹ آئے گا
ہزار بار بچھڑنے کا تو ارادہ کر
چمک رہے ہیں اندھیرے میں کانچ کے ٹکڑے
تجھے دکھائی نہ دیں گے ذرا اجالا کر
بجا کہ حصۂ حق بھی نہ مل سکا لیکن
اثرؔ اداس نہ ہو اپنا دل کشادہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.