ابھی روٹھی ہوئی ہے پر یہی تصویر بولے گی
ابھی روٹھی ہوئی ہے پر یہی تصویر بولے گی
یقیناً ایک دن ہم سے ہماری ہیر بولے گی
مرے دشمن ابھی ہے وقت تو سمجھا رہا ہوں میں
اگر میں چپ ہوا تو پھر مری شمشیر بولے گی
ارے نادان دنیا میں ترا کردار بولے گا
یہ کس نے کہہ دیا تجھ سے تری جاگیر بولے گی
میاں قسمت کو رونے سے یہاں کچھ بھی نہیں ہوگا
یہاں تدبیر سے انسان کی تقدیر بولے گی
وفا کے نام پر صاحب ہمارا منہ نہ کھلواؤ
اگر بولی زباں تو پھر مثال تیر بولے گی
لباس جسم پھٹ جائے مری گردن بھی کٹ جائے
مگر یہ روح پھر بھی نعرۂ تکبیر بولے گی
زباں بولے یا نہ بولے مگر ساجدؔ زمانے میں
جو لکھ کر چھوڑ جاؤں گا وہی تحریر بولے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.