ابھی تو دل کو اک بچہ بنا لینا ہے رو رو کے
ابھی تو دل کو اک بچہ بنا لینا ہے رو رو کے
تمہیں پھر ایک دن اپنا بنا لینا ہے رو رو کے
اگر آنسو نکلنے سے جگہ بنتی ہے آنکھوں میں
تو آنکھوں میں ترا کمرا بنا لینا ہے رو رو کے
یقیناً جرم سارے پہلے کر لینے ہیں جیتے جی
پھر اپنے آپ کو اچھا بنا لینا ہے رو رو کے
اگر آئے نہیں اے فارحا اب بھی تمہارے خط
تو میں نے جونؔ سا حلیہ بنا لینا ہے رو رو کے
سفر کو خوب صورت موڑ پر میں چھوڑ دوں ساحرؔ
مگر رستے نے اک دریا بنا لینا ہے رو رو کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.