ابھی تو سن ہی رہا ہے زباں بھی کھولے گا
ابھی تو سن ہی رہا ہے زباں بھی کھولے گا
مجھے یقیں ہے کسی روز وہ بھی بولے گا
سفر سے اپنے ذرا اس کو لوٹ آنے دو
تمام کرب وہ سینے میں خود سمو لے گا
کئی دنوں سے وہ ہنس ہنس کے بات کرتا ہے
اداسیوں کا کوئی زہر مجھ میں گھولے گا
سفر میں اپنے وہ تنہا نہیں رہے گا شمیمؔ
کہ راستے میں کوئی ساتھ اس کے ہو لے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.