ابر ہے آندھی ہے اور طوفان ہے
ابر ہے آندھی ہے اور طوفان ہے
آدمی کی کیا نرالی شان ہے
ہے بہت پیچیدہ تر راہ وفا
دل لگانا تو بہت آسان ہے
کس مسیح وقت کا ہے غلغلہ
سارا عالم کس لئے حیران ہے
مدتوں کی ہے ترے کوچے کی سیر
صرف تجھ سے جان اور پہچان ہے
ہم تو ہیں اس زلف کے ساقیؔ اسیر
جس پہ قرباں دین ہے ایمان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.