ابرو کا وار اور دل بے قرار پر
کیوں رکھ لیا غریب کو خنجر کی دھار پر
اس برق وش نے ہنس کے مرے حال زار پر
بجلی گرائی خرمن صبر و قرار پر
سنیے تو کچھ نہیں یے برا ماننے کی بات
دل دے تو کوئی آپ کو کس اعتبار پر
لی ہوگی جیتے جی مری کچھ آپ نے خبر
کچھ بعد مرگ آئیں گے میرے مزار پر
کنج قفس سے ہائے رہائی نہ ہو سکی
ہر چند عندلیب نے مارے ہزار پر
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 93)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.