اچانک راہ میں چلتے ہوئے پتھر نکل آئے
اچانک راہ میں چلتے ہوئے پتھر نکل آئے
خیال و خواب کی دنیا سے ہم باہر نکل آئے
مصیبت میں رہیں ہم صابر و شاکر تو ممکن ہے
خدا کے حکم سے صورت کوئی بہتر نکل آئے
پس پردہ بہت سے لوگ ایسے ہیں زمانے میں
اگر چھو دیں وہ مٹی کو تو پھر گوہر نکل آئے
بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے یہاں دانشؔ
نہ جانے کب کہاں کس موڑ پر خنجر نکل آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.