اچھا کیا تھا تم نے جھٹک کر ہمارا ہاتھ
اچھا کیا تھا تم نے جھٹک کر ہمارا ہاتھ
ورنہ پکڑتا کون لپک کر ہمارا ہاتھ
اس نے ذرا سا ہاتھ پہ کیا ہاتھ رکھ دیا
سینے میں آ گیا تھا دھڑک کر ہمارا ہاتھ
محفل میں اور بھی تھے کئی آشنا مگر
پکڑا تھا آپ ہی نے سسک کر ہمارا ہاتھ
جس ہاتھ کو ہماری ہی قیمت نہیں پتا
اس ہاتھ میں گیا ہے بھٹک کر ہمارا ہاتھ
اس گل بدن کے لمس کا ہے یہ کمال کہ
گلدان ہو گیا ہے مہک کر ہمارا ہاتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.