اچھا یہ طریقہ ہے ساقی رندوں میں ہمارا نام بھی ہے
اچھا یہ طریقہ ہے ساقی رندوں میں ہمارا نام بھی ہے
حکیم مظہر سبحان عثمانی
MORE BYحکیم مظہر سبحان عثمانی
اچھا یہ طریقہ ہے ساقی رندوں میں ہمارا نام بھی ہے
پینے بھی نہیں دیتا ہم کو پینے کا مگر الزام بھی ہے
دنیا کو دکھانے کی خاطر توڑوں گا نہ پیمانہ زاہد
توہین مذاق زہد بھی ہے توہین شکست جام بھی ہے
آرام میں سو جانا کیسا تکلیف میں گھبرانا کیسا
اس چلتی پھرتی دنیا میں تکلیف بھی ہے آرام بھی ہے
یہ تیری حیات چند نفس عبرت ہے جہاں والوں کے لئے
اے پھول تیرے آئینہ میں تکلیف بھی ہے آرام بھی ہے
اے نیچی نظر والے ظالم تو تیر نظر برسائے جا
زخمی ہوئے ہم تو کیا ہوگا زخمیؔ تو ہمارا نام بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.