اچھے انسان خواب جیسے ہیں
اچھے انسان خواب جیسے ہیں
ایک اچھوتی کتاب جیسے ہیں
کہنے دیجے مجھے کے ماں ہوں میں
میرے بچے گلاب جیسے ہیں
میری خوش فہمیوں کے تاج محل
میرے عہد شباب جیسے ہیں
اے صبا دیکھ دل کے کوچے میں
کون خانہ خراب جیسے ہیں
شعر و نغمہ مصوری شو بز
شوق سارے شراب جیسے ہیں
جتنے ناکام ہیں محبت میں
وہ بھی سب کامیاب جیسے ہیں
اے وفاؔ چوم نونہالوں کو
ان کے چہرے گلاب جیسے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.