اچھی لگتی ہے مجھے اس لئے گھر کی صورت
اچھی لگتی ہے مجھے اس لئے گھر کی صورت
وہ مرے سامنے رہتے ہیں سحر کی صورت
تو مری آنکھوں میں رہتا ہے گلابوں کی طرح
دیکھتا ہوں میں تجھے اہل نظر کی صورت
میرے احساس کی دنیا میں اجالا ہو جائے
کاش میں دیکھ لوں جا کر ترے در کی صورت
بے دھڑک میں تری محفل میں چلا آتا ہوں
نہ کوئی خوف کی صورت ہے نہ ڈر کی صورت
ان کے آنسو نہ ٹھہر پائیں گے رخساروں پر
دیکھ لیں وہ جو مرے دیدۂ تر کی صورت
دھندلا دھندلا نظر آتا ہے جہان رنگیں
اب وہ پہلی سی نہیں شمس و قمر کی صورت
پھول ایثار کے مرجھا نہیں سکتے اخترؔ
خیر کے سامنے پھلتی نہیں شر کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.