عداوت کی بھاشا کہاں بولتے ہیں
عداوت کی بھاشا کہاں بولتے ہیں
محبت کی ہم تو زباں بولتے ہیں
غریبوں کی اب اور حالت بری ہے
غریبوں کے اجڑے مکاں بولتے ہیں
یہ شہرت کی ہو آگ تم کو مبارک
دھواں ہے ہم اس کو دھواں بولتے ہیں
ہیں بدلی ہوئی دوستوں کی نگاہیں
کہاں ہو کے اب مہرباں بولتے ہیں
وہ کانوں میں رس گھولتے ہیں ہمارے
جو یاسینؔ اردو زباں بولتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.