ادب کی علم و فن کی اک مکمل داستاں میں ہوں
ادب کی علم و فن کی اک مکمل داستاں میں ہوں
میں اردو ہوں میں اردو دختر ہندوستاں میں ہوں
یہاں میں ہوں وہاں میں ہوں عیاں میں ہوں نہاں میں ہوں
مکیں میں ہوں مکاں میں ہوں زمیں میں ہوں زماں میں ہوں
یہی تو ایک جاں دو جسم ہونے کی علامت ہے
جہاں میں ہوں وہاں تو ہے جہاں تو ہے وہاں میں ہوں
میں گل ہوں میں بہاراں میں ہی رنگ و نور اور نکہت
نگاہ دل سے دیکھوں شاہکار گلستاں میں ہوں
جہاں کی بے رخی سے تم کبھی مایوس مت ہونا
تمہارا آشنا میں ہوں تمہارا قدرداں میں ہوں
تجھے یہ ناز تیری سر زمیں ہے گلشن جنت
مجھے یہ فخر ہے باشندۂ ہندوستاں میں ہوں
میں انورؔ ہوں مجھے سمجھو مجھے دیکھو پڑھو مجھ کو
ہر اک مجموعۂ الفت کا کامل ترجماں میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.