Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ادب سے ذکر میرا مجنوں و فرہاد کرتے ہیں

شہیر مچھلی شہری

ادب سے ذکر میرا مجنوں و فرہاد کرتے ہیں

شہیر مچھلی شہری

MORE BYشہیر مچھلی شہری

    ادب سے ذکر میرا مجنوں و فرہاد کرتے ہیں

    مری شاگردی پر اے عشق فخر استاد کرتے ہیں

    تمنا تھی کبھی یہ آ کے کہتا چوب دار ان کا

    اٹھو جلدی چلو سرکار تم کو یاد کرتے ہیں

    تمہارے خفتگان خاک کا ہے اک جدا عالم

    نئی دنیا یہ سب زیر زمیں آباد کرتے ہیں

    ہمیں تو دیکھنا ہے ان کی بزم ناز میں چل کر

    کسے وہ شاد کرتے ہیں کسے ناشاد کرتے ہیں

    گلے کٹوا کے وہ نالہ کشوں کی جان لیتے ہیں

    نیا شہر خموشاں ان دنوں آباد کرتے ہیں

    حسینوں کی جفا ہے تازیانہ ہم کو غفلت کا

    بتوں کے ظلم پر اپنے خدا کو یاد کرتے ہیں

    نہ تھا کچھ دور گلشن بھی قفس ہی لے کے اڑ جاتے

    مگر پاس و لحاظ خاطر صیاد کرتے ہیں

    خبر دیتی ہیں آ آ کر یہ مجھ کو ہچکیاں میری

    مبارک ہو تمہیں بھولے جو تھے وہ یاد کرتے ہیں

    فلک کے سینہ سے بھی پار ہوں گے تیر آہوں کے

    فرشتوں سے کہو ہٹ جائیں ہم فریاد کرتے ہیں

    کھڑے ہیں دیر سے ہم انتظار حکم عالی میں

    ہمارے حق میں آخر آپ کیا ارشاد کرتے ہیں

    وفور غم سے بچوں کی طرح ہم رونے لگتے ہیں

    کبھی پیری میں جب اپنی جوانی یاد کرتے ہیں

    لڑکپن میں پڑھا تھا باب پنجم جو گلستاں کا

    شہیرؔ اب آپ پیری میں اسے کیوں یاد کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے