ادھورا جسم لیے پیچھے ہٹ رہا ہوں میں
ادھورا جسم لیے پیچھے ہٹ رہا ہوں میں
کہ اک کنارا ہوں دریا کا کٹ رہا ہوں میں
مرے وجود کو وسعت نہیں کسی بھی طرح
ہر ایک سمت سے ہر روز گھٹ رہا ہوں میں
اثر پذیر ہوں اک زلزلے سے ہستی کے
زمیں کے جیسے ہر اک سانس پھٹ رہا ہوں میں
ہیں میرے واسطے خنجر شعاعیں سورج کی
کھلی سڑک پہ ہوں ہر لمحہ کٹ رہا ہوں میں
ہے میرے سامنے تیرا کتاب سا چہرہ
اور اس کتاب کے اوراق الٹ رہا ہوں میں
پگھل رہا ہوں کھڑی دھوپ ہے مرے سر پر
کہ اک درخت کا سایہ ہوں گھٹ رہا ہوں میں
مرا وجود شکستہ سی ایک ناؤ سہی
بھنور کی لہروں سے تنہا نمٹ رہا ہوں میں
میں اک غزل ہوں مجھے کہئے کاوش غالب
کہ شہر شہر دماغوں میں بٹ رہا ہوں میں
- کتاب : عکس بر عکس (Pg. 44)
- Author : شارق جمال
- مطبع : شاہد پریس ناگپور (1986)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.