ادنیٰ سی ایک چیز وفا جس کا نام ہے
ادنیٰ سی ایک چیز وفا جس کا نام ہے
ہے تو وہ ایک سوز مگر ناتمام ہے
مجھ کو حقیقتوں کی خبر ہے مرے شعور
لیکن جو انتظام ہے وہ انتظام ہے
یہ اہل اقتدار ہیں دو چار روز کے
ہم ہیں ہمیں تو جینا ہے ہم کو دوام ہے
گستاخ جانتا ہے مجھے ایک ایسا شخص
جس کا مری نظر میں بہت احترام ہے
میں اس کی کھوج میں ہوں وہ میری تلاش میں
مجھ کو ہے اس سے کام اسے مجھ سے کام ہے
راہی سفر کے طول سے گھبرا رہا ہے کیوں
دو چار گام اور کہ پھر اختتام ہے
جینا ہے اچھی بات ہے جینا اسی لئے
ان کو بھی رام رام انہیں بھی سلام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.