عدو کہتے ہیں میں اچھا نہیں ہوں
عدو کہتے ہیں میں اچھا نہیں ہوں
برا ہوں کیونکہ ان جیسا نہیں ہوں
در و دیوار ہیں ہم راز میرے
اکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوں
اٹھایا تھا مجھے پہلو سے تو نے
کسی پہلو میں پھر بیٹھا نہیں ہوں
درون دل تری یادیں ہیں اب بھی
میں تجھ کو بھول تو پایا نہیں ہوں
بچھڑ کر بھی ہنسوں خوش باش رہ لوں
منافق ہوں مگر اتنا نہیں ہوں
کسی کے بس میں ہو تو پار کر لے
میں گہرا ہوں مگر میلا نہیں ہوں
سمجھتی ہے مجھے وہ دوسروں سا
مگر میں دوسروں جیسا نہیں ہوں
علی کا چاہنے والا تھا سو میں
اکیلا تھا مگر بھاگا نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.