Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عدو کو میں نے پوچھا کون یہ سرکار بیٹھے ہیں

بوم میرٹھی

عدو کو میں نے پوچھا کون یہ سرکار بیٹھے ہیں

بوم میرٹھی

MORE BYبوم میرٹھی

    عدو کو میں نے پوچھا کون یہ سرکار بیٹھے ہیں

    تو سالے نے کہا ہنس کر ہمارے یار بیٹھے ہیں

    کہیں لیلیٰ کا یا لیلیٰ کی ماں کا سر اتاریں گے

    جناب قیس جو باندھے ہوئے تلوار بیٹھے ہیں

    ابے یہ گھر ہے تیرا یا کوئی بھٹیار خانہ ہے

    کہیں دو چار لیٹے ہیں کہیں دو چار بیٹھے ہیں

    گداگد ہو رہی ہے وصل کی شب تیری خلوت میں

    پلنگ پر ایک لیٹا ہے تو نیچے چار بیٹھے ہیں

    سوال بوسۂ گیسو پہ برہم ہو کے فرمایا

    ہم ان گستاخیوں سے منہ پہ جوتے مار بیٹھے ہیں

    کہا کرتے ہیں والد بومؔ کے جوش محبت میں

    نہیں معلوم کس جنگل میں بر خوردار بیٹھے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے