افسانۂ جنون محبت سنائے کون
افسانۂ جنون محبت سنائے کون
آنسو بہائے کون کسی کو رلائے کون
مانگیں پناہ جس کی نگاہوں سے بجلیاں
اس کی نظر سے اپنی نظر کو ملائے کون
ہے چاک چاک پیرہن گل بہار میں
کانٹوں سے دامن اپنا چمن میں بچائے کون
تیرے سوا ہے کس میں یہ اعجاز اے بہار
غنچہ کو پھول پھول کو گلشن بنائے کون
فیضیؔ ہے ڈوبنا ہی اگر حاصل وفا
گرداب غم سے اپنا سفینہ بچائے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.