افسردگی کا رنگ نمایاں ہنسی میں ہے
افسردگی کا رنگ نمایاں ہنسی میں ہے
یعنی کہ ایک غم کی جھلک بھی خوشی میں ہے
میرے جنون شوق کی عظمت نہ پوچھئے
ان کی خودی کی شان مری بے خودی میں ہے
کعبہ کو دیر دیر کو کعبہ سمجھ لیا
اتنا تو ہوش رسم و رہ عاشقی میں ہے
مجھ کو سنبھالتا ہے جو نادیدہ طور پر
شامل یہ آج کون مری بیکسی میں ہے
وارفتۂ مذاق خودی کو کہاں نصیب
وہ کیف مستقل جو مری بے خودی میں ہے
محسوس کر رہا ہوں کچھ ایسا ترے بغیر
جیسے کہ اک کمی سی مری زندگی میں ہے
کیا کیجئے گا عمر ابد مانگ کر حزیںؔ
جینے کا لطف زندگیٔ عارضی میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.