اگر آپ چاہیں تو گردن اڑا دیں
اگر آپ چاہیں تو گردن اڑا دیں
یہ ممکن نہیں ہم قصیدہ سنا دیں
ہمیں غم کی توہین کرنی نہیں ہے
جگہ بے جگہ کیسے آنسو گرا دیں
یہاں بھوک رو کر یہی کہہ رہی ہے
سکوں کے لئے زہر دے کر سلا دیں
مکاں بن گیا ہے بڑا خوبصورت
مناسب اگر ہو اسے گھر بنا دیں
خدا مان سکتے نہیں ناخدا کو
بھلے ہی وہ ارشدؔ سفینہ ڈبا دیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.