Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگر دل ہم سے دیوانے نہ دیں گے

امر ابدآبادی

اگر دل ہم سے دیوانے نہ دیں گے

امر ابدآبادی

اگر دل ہم سے دیوانے نہ دیں گے

تو دے گا کون فرزانے نہ دیں گے

تمہیں اب دل میں ہم آنے نہ دیں گے

اگر آئے تو پھر جانے نہ دیں گے

بتا اے شمع کس غم میں جلے گی

اگر جاں تجھ پہ پروانے نہ دیں گے

کہاں ہوں گے بھلا تعمیر کعبے

جگہ ان کو جو مے خانے نہ دیں گے

رہے گی دل ہی دل میں بات دل کی

کسی کو ہم یہ افسانے نہ دیں گے

بہت دیکھا ہے ہم نے ان کا وعدہ

انہیں اب دل کو بہکانے نہ دیں گے

وہ شمع رو اگر محفل میں آئے

تو اس کو راہ پروانے نہ دیں گے

تری محفل میں اہل دل اگر ہیں

تو کیا وہ دل کے نذرانے نہ دیں گے

ملیں گے آپ بھی دست تأسف

اگر ہم کو سکوں پانے نہ دیں گے

تری محفل میں جو سردار ٹھہرے

وہی اک سر کے نذرانے نہ دیں گے

امرؔ ہوتے ہیں وہ بھی ایک صیاد

جو دانہ ڈال کر کھانے نہ دیں گے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے