اگر دو اشک آنکھوں سے گرا لیتے تو اچھا تھا
اگر دو اشک آنکھوں سے گرا لیتے تو اچھا تھا
ہمارے غم بھی سینے سے لگا لیتے تو اچھا تھا
کہاں فرزانے سنتے ہیں کہاں دیوانے کہتے ہیں
ہم اپنے حال پر آنسو بہا لیتے تو اچھا تھا
جسے بھی دیکھیے دل میں اسی کے چور بستا ہے
زمانے کا اگر یہ بھید پا لیتے تو اچھا تھا
کوئی ایسا نہیں جو خود فریبی پر نہ مرتا ہو
یہی دولت ہم اپنے دل میں پا لیتے تو اچھا تھا
نگاہوں میں رہیں جو اشک انہیں گوہر سمجھتے ہیں
اگر دنیا کو اس رو میں بہا لیتے تو اچھا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.