اگر ہے مانگنا مانگو وہاں سے
اگر ہے مانگنا مانگو وہاں سے
زمانے بھر کو ملتا ہے جہاں سے
کوئی پوچھے تو اتنا باغباں سے
کہ رونق اڑ گئی کیوں گلستاں سے
تعلق ہے اب ان کا گلستاں سے
جو ناواقف ہیں پھولوں کی زباں سے
لٹیرے تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں
الگ ہو کر نہ چلنا کارواں سے
سلجھتے ہیں مسائل کوششوں سے
یہ حل ہوتے نہیں آہ و فغاں سے
صداؔ اک ذرۂ خاکی ہے لیکن
پرے ہے اس کی منزل آسماں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.