اگر عرفان ہستی عقدۂ مشکل نہیں ہوتا
اگر عرفان ہستی عقدۂ مشکل نہیں ہوتا
تو پھر انسانیت کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا
جنون شوق اپنے فرض سے غافل نہیں ہوتا
بھٹکتا ہے مگر آوارۂ منزل نہیں ہوتا
مصائب کے سبب یہ زندگی دشوار ہو جاتی
اگر لذت کش درد محبت دل نہیں ہوتا
حصول عافیت بے رنج و محنت جس کا مقصد ہو
تو وہ انسان دنیا میں کسی قابل نہیں ہوتا
جنون شوق نے یہ بات دنیا کو بتا دی ہے
خرد کی جلوہ فرمائی جہاں ہو دل نہیں ہوتا
یہ تخلیقی مدارج ہیں کہ ہرکارے و ہر مردے
وہ ناداں ہے جو اس تفریق کا قائل نہیں ہوتا
مشیت کو اگر انسان سے کوئی الگ سمجھے
وہ اہل عقل ہو سکتا ہے اہل دل نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.