اگر جنون محبت کا آسرا نہ ملے
اگر جنون محبت کا آسرا نہ ملے
تو دل کو غم نہ ملے غم کو حوصلہ نہ ملے
رہ وفا میں اگر تیرا نقش پا نہ ملے
بھٹکنے والے مسافر کو راستہ نہ ملے
اگر میں چاہوں کبھی آپ کے سوا کچھ بھی
خدا کرے کہ مجھے میرا مدعا نہ ملے
تری تلاش میں چل تو دیا ہوں میں اے دوست
مزا تو جب ہے کہ اپنا بھی کچھ پتا نہ ملے
مریض غم نہیں منت کش مسیحائی
ملا وہ درد کہ جس کی کوئی دوا نہ ملے
دعائیں مانگتے ہیں اہل کارواں طلعتؔ
کہ راہزن کوئی ہم شکل رہ نما نہ ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.