اگر کچھ اعتبار جسم و جاں ہو
اگر کچھ اعتبار جسم و جاں ہو
ابھی کچھ اور میرا امتحاں ہو
مجھے درپیش ہے بس ایک منزل
کہ تجھ سے بات ہو لیکن کہاں ہو
جسے موج بلا چومے مسلسل
مری کشتی کا ایسا بادباں ہو
کہاں تک صورت امکاں نکالوں
اگر ہر بار محنت رائیگاں ہو
مرے خوابوں کی وہ بے نام جنت
زمین و آسماں کے درمیاں ہو
مرے احساس کے آتش فشاں کا
اگر ہو تو مرے دل تک دھواں ہو
اگر آغازؔ ہے چپ چاپ ساحل
سمندر کی طرح تم بے کراں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.