اگر میں اک حسیں تک عشق کو محدود کر لیتا
اگر میں اک حسیں تک عشق کو محدود کر لیتا
تو راہ لا مکاں اپنے لیے مسدود کر لیتا
خدا کا شکر دل میں ایک بھی نفرت نہیں پالی
وگرنہ اپنی ہر خوشبو کو میں بارود کر لیتا
یہ رنگ و نسل تو آب و ہوا اور موسموں سے ہیں
انہیں تسلیم کرکے خود کو میں نابود کر لیتا
یہ ذکر لذت لمس بدن تو ایک پردہ تھا
میں پاگل تھا کہ خود کو جسم تک محدود کر لیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.