اگر میں وقت سے پہلے بڑا نہیں ہوتا
اگر میں وقت سے پہلے بڑا نہیں ہوتا
تو ایسا حال بھی میرا ہوا نہیں ہوتا
اگر وہ آدمی ضد پر اڑا نہیں ہوتا
تو آج جان سے اپنی گیا نہیں ہوتا
کہ جانتا ہوں اسے اس سے بھی زیادہ میں
مجھے خبر ہے اسے جو پتا نہیں ہوتا
مرے بڑوں نے سکھایا مجھے یہ بچپن میں
بڑا جو کہتا ہو خود کو بڑا نہیں ہوتا
سبق جو ملتا ہے ہم کو ہر ایک ٹھوکر سے
کسی کتاب میں یہ سب لکھا نہیں ہوتا
کرے جو پیچھے برائی برا ہے شخص وہی
برائی منہ پہ کرے جو برا نہیں ہوتا
وو آستیں میں تمہیں عمر بھر مکیں رکھتا
جو اس طرح سے نہ مسعودؔ کو ڈسا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.