اگر نہ دیتے یہ جان آپ پر تو کیا کرتے
اگر نہ دیتے یہ جان آپ پر تو کیا کرتے
کہ آپ ہی ہمیں پھر بے وفا کہا کرتے
لٹائے سجدے ترا نقش پا جہاں بھی ملا
نماز عشق بھلا کیسے ہم قضا کرتے
نصیب سایہ ترے گیسوؤں کا ہوتا اگر
بیک نفس شب غم رد ہر بلا کرتے
امید لطف و کرم ہی نے ہم کو مست رکھا
ہوئی ہے عمر تمام اک یہی نشہ کرتے
ہے آپ جی تو رقیبوں سے برقؔ محفل میں
مجھے وہ تو کی جگہ کہتے ہیں سنا کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.