اگر سنے تو کسی کو یقیں نہیں آئے
مکاں بلاتے رہے اور مکیں نہیں آئے
وہ چند لفظ جو کچھ بھی نہیں سوا سچ کے
وہ چند لفظ بیاں میں کہیں نہیں آئے
تو کیا ہوا جو یہ تن مل رہے ہیں مٹی میں
ابھی وہ خواب تو زیر زمیں نہیں آئے
ابھی سے ناز نہ کر اتنا خوش لباسی پر
ابھی تو بزم میں وہ نکتہ چیں نہیں آئے
کسی کی آنکھ میں روشن ہیں جیسی تعبیریں
ادھر تو خواب بھی اتنے حسیں نہیں آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.