اگر یہ راہ پہلے ہی سے ٹھہرائی نہیں ہوتی
اگر یہ راہ پہلے ہی سے ٹھہرائی نہیں ہوتی
سفر ہوتا پر ایسی آبلہ پائی نہیں ہوتی
دکھائی کچھ نہیں دیتا سوائے تنگ نظری کے
بصیرت کی ضمانت صرف بینائی نہیں ہوتی
تجھے تو علم ہے قاصد پر ان سے مختصر کہنا
زیادہ بولنے والوں میں گہرائی نہیں ہوتی
کوئی انسان اپنے آپ میں تنہا نہیں ہوتا
کسی کی دسترس میں اتنی تنہائی نہیں ہوتی
بہت سے ربط اک طرفہ بھی ہوتے ہیں تعلق میں
برابر عشق کے پھندے میں گیرائی نہیں ہوتی
اکیلے میں مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے
نہ جانے کتنے جذبوں سے شناسائی نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.