اگرچہ دوست تھے لیکن رفاقتیں کم تھیں
اگرچہ دوست تھے لیکن رفاقتیں کم تھیں
کہ ہم میں انس بہت تھا محبتیں کم تھیں
گلے لگایا نہ جی بھر کے دیکھ پایا اسے
بچھڑتے وقت ملی تھیں جو مہلتیں کم تھیں
وہ جس کے ہاتھ سے گر کر میں پاش پاش ہوا
اسی کو ٹوٹے کھلونوں کی عادتیں کم تھیں
یہی لکھا تھا سو اس بار بھی بچھڑنا تھا
شروع دن سے مرے حق میں قسمتیں کم تھیں
طبیعتاً تو تھے دنیا کے بادشاہ مگر
ہمارے پاس دکھاوے کی دولتیں کم تھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.