اگرچہ راہ میں کوہ گراں تھے
اگرچہ راہ میں کوہ گراں تھے
مگر ہم بھی تو کتنے سخت جاں تھے
چراغ انجمن سمجھے تھے جن کو
ذرا نزدیک سے دیکھا دھواں تھے
یہ علم و فن کے سارے آبگینے
سر بازار جنس رائیگاں تھے
یہ دل کیسے لگے گا لا مکاں میں
مری بستی میں سب کون و مکاں تھے
حویلی اور اردو ساتھ اجڑے
یہاں پہلے بڑے اہل زباں تھے
بہت دن بعد آئے میکدے میں
وہ ساقی تھا نہ وہ پیر مغاں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.