اگرچہ سخت سفر ہے دھواں گھنا ہوگا
کہیں کوئی تو مری راہ دیکھتا ہوگا
تمام ہوتا کہاں ہے کبھی ندی کا سفر
وہ جا ملے تو سمندر بھی راستہ ہوگا
عذاب آئے ستم آئے سانحہ آئے
میں منتظر ہوں کہ کچھ زیست میں نیا ہوگا
میں مر گیا تو مری بزدلی خبر ہوگی
میں جی گیا تو ترا شکریہ ادا ہوگا
ستارے ٹانک رہا ہے جو خواب میں سب کے
وہ سرخیوں سے خبر کی ہی لاپتہ ہوگا
وہ جس نے ہم کو بھلاوے سی زندگی دی ہے
ضرور اس نے کوئی راستہ دیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.