اگرچہ تیرے کرم کا کوئی شمار نہیں
اگرچہ تیرے کرم کا کوئی شمار نہیں
مگر یہ جبر مجھے خود پہ اختیار نہیں
حدود وقت سے باہر نکل کے دیکھ لیا
کہاں کہاں تری قدرت ترا حصار نہیں
میں ایک ذرہ سہی میری حیثیت معلوم
میں آدمی تو ہوں اڑتا ہوئے غبار نہیں
سبھی کے بزم طرب میں شمار نام مگر
پہ میرا نام کسی نام میں شمار نہیں
یہ لگ رہا ہے مجھے رنگ و بو کے زینے پر
میں جس بہار میں ہوں یہ کوئی بہار نہیں
کسی نے پھر سے گرا دی ہے یہ در و دیوار
اٹھو ادیبؔ یہاں اور انتظار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.