اگرچہ وہ بہت اچھا نہیں ہے
اگرچہ وہ بہت اچھا نہیں ہے
مگر کوئی بھی اس جیسا نہیں ہے
کسی کا ہو نہ ہو یہ اس کی مرضی
مگر طے ہے کہ وہ میرا نہیں ہے
ہوں یوسف کے خریداروں میں شامل
اگرچہ جیب میں دھیلا نہیں ہے
میں جب چاہوں اسے محسوس کر لوں
بچھڑنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے
جدائی کی حقیقت سے ہے واقف
یہ دل میرا کوئی بچہ نہیں ہے
نہ جانے کتنے برسوں سے مری جاں
تری قربت کا پل گزرا نہیں ہے
مجھے گلفامؔ دنیا جانتی ہے
مگر اس نے کبھی جانا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.