اگرچہ زوق دان میں بڑے کتھن بھی ہیں
اگرچہ زوق دان میں بڑے کتھن بھی ہیں
یہیں تخیلات کے ہوئے ندھن بھی ہیں
عقیدتیں سنبھالنا تمہیں پتہ نہیں
کہ وقت کے خداؤں میں کمینے پن بھی ہیں
بتاؤ نا مراد کے عجیب شوق ہیں
رجھائے ہیں کہ چوم لو مرے چرن بھی ہیں
مرے عجیب خبط پہ مباحثے نہ کر
بہت سی مخلوقات تو اشارتاً بھی ہیں
میں اپنے جلد ساز کے کہے نسار ہوں
جو بے لباس ہیں میاں وہ بے بدن بھی ہیں
یہ معجزات کیا کھلیں گے مجھ حقیر سے
قمرؔ کی بات چھوڑیئے کئی گگن بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.