احباب کو مائل بہ جفا دیکھ رہے ہیں
احباب کو مائل بہ جفا دیکھ رہے ہیں
کیا دیکھنے ہم آئے تھے کیا دیکھ رہے ہیں
اللہ رے معصومیٔ ارباب تمنا
پتھر کے خداؤں میں وفا دیکھ رہے ہیں
بیگانہ روی تم پہ ہی موقوف نہیں ہے
ہم جسم سے سائے کو جدا دیکھ رہے ہیں
تبلیغ جو کرتے ہیں زمانے میں وفا کی
ان کا بھی ہم انداز وفا دیکھ رہے ہیں
ہیں پیروی خضر کے انجام سے واقف
اس پر بھی ہم اک راہنما دیکھ رہے ہیں
محفل میں فقط ہم ہی نہیں طالبؔ جلوہ
اب ملتی ہے کس کس کو سزا دیکھ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.