عہد رفتہ کے اجالوں کی صدا ہیں ہم بھی
عہد رفتہ کے اجالوں کی صدا ہیں ہم بھی
قرطبہ تیری طرح رد فنا ہیں ہم بھی
باد یخ بستہ چلی ہے تو چلے خوب چلے
جلتے تپتے ہوئے صحرا کی صدا ہیں ہم بھی
عمر و عیار کی زنبیل میں رکھا کیا ہے
حق کی تلوار ہیں حمزہ کی صدا ہیں ہم بھی
سحر کیا چیز ہے باطل کی حقیقت کیا ہے
وقت کے ہاتھ میں موسیٰ کا عصا ہیں ہم بھی
کاسۂ شب میں اجالا مہ نخشب کا ہے
اور چڑھتے ہوئے سورج کی ضیا ہیں ہم بھی
عہد نو اپنی زبانوں پہ سجا لے ہم کو
اپنے اسلاف کی پاکیزہ دعا ہیں ہم بھی
شمسؔ کیا خوف اندھیروں سے بھلا ہو ہم کو
رات والوں کے لئے صبح نما ہیں ہم بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.