اہل دل الزام ہے یہ اور بہت سنگین ہے
اہل دل الزام ہے یہ اور بہت سنگین ہے
اس کو کہتے کب سنا وہ ہجر میں غمگین ہے
زخم دل سر سبز رکھنا ایسا کچھ مشکل نہیں
آج بھی ان آنسوؤں کا ذائقہ نمکین ہے
ہو چکے ہیں راکھ میں تبدیل سب جذبہ اگر
جاں بحق ہونے کی ہم کو کس لئے تلقین ہے
کیا تغافل کا گلہ اس سے کیا جائے کہ جب
دوستو دل جانتا ہے وہ بھی اک مسکین ہے
کیا افق پر اپنا بھی تارہ کہیں روشن ہے یا
بے سبب ہی آسماں پھر اس قدر رنگین ہے
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 32)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.