اہل دل کیا کریں گے تدبیریں
اہل دل کیا کریں گے تدبیریں
ان کے بس میں ہیں ان کی تقدیریں
اپنی ہستی پہ اک نگاہ تو ڈال
ظلمتوں میں نہاں ہیں تنویریں
میرے چپ رہنے پر نہ جا ظالم
میں نے چپ رہ کے کی ہیں تقریریں
اب تو لگ جائے آگ ہی دل میں
دیکھ لیں ضبط غم کی تاثیریں
اور کیا ہے جہاں کے پردہ پر
میری نظریں تمہاری تصویریں
کیں نہیں بلکہ ہو گئیں شارقؔ
ہیں کچھ ایسی بھی اپنی تقصیریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.