اہل دل سادہ طبیعت ہیں یہ کیا کرتے ہیں
اہل دل سادہ طبیعت ہیں یہ کیا کرتے ہیں
حسن والوں سے بھی امید وفا کرتے ہیں
کتنے احسان فراموش ہیں دنیا والے
جن پہ احسان کرو وہ ہی دغا کرتے ہیں
ہائے افسوس کہ یہ اہل سیاست افسوس
باپ کو بیٹے سے پل بھر میں جدا کرتے ہیں
عیش میں ہوتے ہیں رنگینیٔ دنیا کے اسیر
لوگ مشکل میں فقط یاد خدا کرتے ہیں
در بدر ہوتے ہیں تہذیب و تمدن والے
بے ادب شان سے دنیا میں رہا کرتے ہیں
تم رہو شاد زمانے میں بہر لمحہ خطیبؔ
ہم تو بس موت کے آنے کی دعا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.